24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستانی ٹیم تیسرے اور آخری ٹور ون ڈے کرکٹ میچ میں بدھ...

پاکستانی ٹیم تیسرے اور آخری ٹور ون ڈے کرکٹ میچ میں بدھ کو لیسٹر شائر کے مدمقابل ہو گی

- Advertisement -

لیسٹر ۔ 30 اپریل (اے پی پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران بدھ کو تیسرے اور آخری ٹور ون ڈے میچ میں لیسٹر شائر کے خلاف اپنی صلاحیتوں کی جانچ کرے گی۔ گرین شرٹس نے ابتدائی دو ٹور ایک روزہ میچوں میں پہلے کینٹ اور دوسرے نارتھمپٹن شائر کو شکست دے کر دورہ انگلینڈ کا جاندار انداز سے آغاز کیا دیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے کینٹ کو پہلے ٹور میچ میں 100 رنز جبکہ نارٹھمپٹن شائر کو دوسرے ٹور میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس دورے کے دوران انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تیسرا اور آخری ٹور ون ڈے میچ کے بعد انگلینڈ کے خلاف 5 مئی کو واحد ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا باضابطہ آغاز کریگی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 مئی، دوسرا میچ 11 مئی، تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=145523

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں