پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹونٹی عالمی مقابلوں میں 150سے زائد رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

68

دبئی۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹونٹی عالمی مقابلوں کی تاریخ میں 150 سے زائد رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی،

گرین شرٹس نے گزشتہ روز روایتی حریف بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں 152 رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا،

محمد رضوان اور بابراعظم نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی اور 152 رنز کی ریکارڈ شراکت بنا کر ٹیم کو تاریخی فتح دلائی، رضوان 79 اور بابر 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔