پاک۔ ترک سٹریٹجک تعلقات کی آئندہ سمتوں کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری

110
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکی نے بین الاقوامی برادری پر اسلام فوبیا، مذہبی امتیاز اور مسلمانوں کے خلاف گھسے پٹے رویہ کی روک تھام کیلئے زور دیتے ہوئے عالمی فورموں خاص طور پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سطح پر اس ضمن میں مشترکہ اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ دونوں اطراف نے ترجیحی طور پر توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت، ہاﺅسنگ سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کار کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات کا اظہار جمعرات کو پاک۔ترک سٹرٹیجک تعلقات کی آئندہ سمتوں کے بارے میں جاری مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر ممنون حسین کی دعوت پر 16 اور 17 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کیا جبکہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں دونوں اطراف نے پاک۔ترک دوطرفہ تمام تر امور علاقائی و بین الاقوامی اہمیت کے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی برادری پر اسلام فوبیا، مذہبی امتیاز اور مسلمانوں کے خلاف گھسے پٹے رویہ کی روک تھام کیلئے زور دیتے ہوئے عالمی فورموں خاص طور پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سطح پر اس ضمن میں مشترکہ اقدامات شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور اتفاق کیا کہ ترکی کی طرف سے او آئی سی سمٹ کی صدارت سنبھالنے سے اس ضمن میں ایک گرانقدر موقع ملا ہے۔