31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپتنگ بازی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،تین ملزمان گرفتار،...

پتنگ بازی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،تین ملزمان گرفتار، سات سو پتنگیں برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی۔30جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی اور فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر کے سات سو پتنگیں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم مکرم جمیل سے 500 پتنگیں برآمد کیں،بنی پولیس نے 2 ملزمان حسنین اور عادل سے 205 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں۔

پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ خطرناک، جان لیوا اور قابل تعزیز جرائم ہیں۔پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،۔پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سے 7 سال تک قید ہے،۔پتنگ بازی میں ملوث بچوں کی نہ صرف جان کو خطرہ ہوتا ہے بلکہ ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے،۔شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں