پتوکی،تھانہ صدر پھول نگر کے علاقے خانکے موڑ میں ڈکیتی کی واردات ،ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار فیملی اور راہگیروں کو لوٹ لیا

110

پتوکی۔ 28 جنوری (اے پی پی):تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ خانکے موڑ میں ڈکیتی کی بڑی واردات چھ مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے درجنوں مسافروں کو لوٹ لیا۔ڈاکونے عورتوں کے کانوں سے بالیاں چھین لیں اور تشدد کا نشانہ بنایا لاکھوں روپے نقدی موٹرسائکل اور موبائلز چھین کر فرار ہوگئے۔ گذشتہ رات چھ مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر گاؤں میں آنے والے درجنوں مسافروں کو لوٹ لیا ۔

خانکے موڑ کے رہائشی محمد ارشد لاہور سے اپنی فیملی کے ساتھ واپس آرہا تھا ڈاکوؤں نے کیری ڈبے پر روک لیااور ارشد سے 25 ہزار روپے نقدی اور اس کی دونوں بہنوں ثریا بی بی اور راج بی بی کے کانوں سے ایک تولہ کی طلائی بالیاں چھین لی اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ عبدالمجید سے11600روپے فیضان عزیز سے 13 ہزار روپے اور اس کے ساتھ گاؤں کے رہائشی رانا ندیم ولد جمیل سے 25 ہزار روپے نقدی اور نیا موٹر سائیکل چھین لیا

مزامت کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ ان کے علاوہ دو درجنوں کے قریب فیکٹری میں کام کر کے واپس آنے والےگاؤں کے افراد کو موبائلز اور نقدی سے محروم کرنے کے بعد ساتھ ہی ویران فیکٹری میں باندھ کر بٹھا دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ تھانہ صدر پھول نگر کی گشت کرنے والی گاڑی ملتان روڈ پر گشت کرتی رہی ایک ہی جگہ پر دو دن میں مسلسل ڈکیتی کی یہ دوسری واردات واقع ہوئی ہے۔