پر امن معاشروں کے قیام میں کردار مذہبی رہنماﺅں اور تنظیموں کی ذمہ داری ہے،اقوام متحدہ

180

اقوام متحدہ ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پر امن معاشروں کے قیام میں کردار مذہبی رہنماﺅں اور تنظیموں کی ذمہ داری ہے اور عالمی برادری یہ کردار ادا کرنے میں ان کی مدد کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر اڈاماڈینگ نے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں منعقدہ ہونے والے اجلاس کا موضوع ” بین الاقوامی امور میں مذہبی تنظیموں کا کردار “ تھا۔ اڈاماڈینگ نے کہا کہ مذہبی رہنماﺅں اور تنظمیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے معاشروں کی تشکیل میں کردار ادا کریں جو نہ صرف پر امن اور متنوع ثقافتوں کا مجموعہ ہوں بلکہ وہ انتہا پسندی،جرائم اور تنازعات کے خلاف مزاحمت بھی کریں ۔