- Advertisement -
سرگودھا ۔ 15 مئی (اے پی پی):پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے سات نا جائز منافع خوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیےہیں۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن(ر) محمد وسیم کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو چیک کیا۔
اس دوران اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری پر سات دکانداروں جن میں خالد، سکندر، شمشیر، جہانگیر، محمد رمضان، منصور اور اصغر کو گرفتار کیا اور بھاری جرمانے عائد کئے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597419
- Advertisement -