اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025 کے موقع پر رواں سال پاکستان سے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت صرف 23620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے پرائیویٹ سکیم کے درخواست دہندگان کو جاری کیے گئے انتباہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے، لہذا ایسے تمام عازمین، جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کرائی ہے، وہ وزارت کی ویب سائٹ https://pvt-inquiry.hajjinfo.org/ پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں ۔مزید اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔
تمام منظم اور سروس پرووائیڈرز کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حج 2025 كے منظورشدہ كوٹہ كےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں اور وزارت حج و عمرہ، مملکت سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18.4.2025 تک عازمین حج کے ویزا اجراء کے عمل کو یقینی بنائیں۔ مزید معلومات کے لئے سیکشن افسر مانیٹرنگ (برائے شکایات)، فون: 0519218571 ای میل: somonitoring@mora.gov.pk سیکشن افسر (HGOs)، فون: 0519207519 ای میل: sohgomora@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583756