پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹی کوجلدازجلدفعال بنانے کی ضرورت ہے، مشیرخزانہ شوکت ترین کی سینیٹرعون عباس بپی سے ملاقات میں گفتگو

90

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات شوکت ترین نے وفاقی حکومت کے پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹی کوجلدازجلدفعال بنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں ای کامرس کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر عون عباس بپی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سینیٹرعون عباس بپی نے مشیرخزانہ کوسینیٹ کارکن منتخب ہونے پرمبارکباددی۔انہوں نے وفاقی حکومت کے پراپرٹیز منیجمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے ہونے والی پیش رفت سے بھی مشیرخزانہ کوآگاہ کیا۔

مشیرخزانہ نے کہاکہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹی کوسرکاری اراضی اوراثاثوں کی بہترین قیمت کاتعین کرنے کا مینڈیٹ دیا گیاہے۔انہوں نے اتھارٹی کوجلدازجلدفعال بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے اس ضمن میں معاون خصوصی ای کامرس کومکمل معاونت کایقین دلایا۔