پرزے تیار کرنے والی مقامی صنعت جہازوں اور ٹینکوں کے پرزہ جات تیار کریں گی، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز

96

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے چیئرمین مشہود علی خان نے کہا ہے کہ پرزے تیار کرنے والی مقامی صنعت جہازوں اور ٹینکوں کے پرزہ جات تیار کریں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹو موبائیل کی صنعت کے لئے پرزے تیار کرنے والے مقامی ادارے جہازوں اور ٹینکوں کے پرزہ جات تیار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پرزوں کی تیاری سے نہ صرف مقامی صنعت کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی بلکہ اس سے درآمدات میں کمی اور روزگار کی فراہمی میں اضافہ کے حوالے سے بھی معاونت حاصل ہو گی اور قومی معیشت کی ترقی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔