پرنس کریم آغا خان کے گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں ، حاجی گلبر خان

72
Chief Minister Gilgit Baltistan Haji Gulbar Khan

گلگت۔17فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت پہنچ گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تاثرات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ

پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصاً گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت بلاتفریق تمام اضلاع میں کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نئے پرنس رحیم آغا خان پنجم کو تخت نشینی کی بھی مبارک باد بھی دی