بٹگرام۔ 18 اپریل (اے پی پی):پرنسپل گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام فدامحمد خان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلےمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام محمد ایاز،معززین علاقہ، اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فدا محمد خان محکمہ تعلیم کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی خدمات کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا، ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت محکمہ تعلیم کی ترقی، بہتری اور خدمتِ عوام کے لیے وقف کیا ۔
پروگرام کے اختتام پر ریٹائرڈ پرنسپل فدا محمد خان کو شیلڈز پیش کیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584132