17.7 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںپروفیسر تقدیس گیلانی کا شجرکاری مہم کا پودا لگا کر آغاز

پروفیسر تقدیس گیلانی کا شجرکاری مہم کا پودا لگا کر آغاز

- Advertisement -

مظفرآباد۔24فروری (اے پی پی):آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ناظم توسیع زراعت محترمہ آمنہ رفیع، نائب ناظم ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر مرتضی گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرآباد ڈاکٹر خوشبخت زاہد و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر سمال انڈسٹریز پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر کے زمینداروں کو ایگری لون سکیم کے تحت بلاسود قرضے فراہم کریں گے۔ ایگری ٹورازم پر توجہ ریاست معیشت میں سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر سمال انڈسٹریز کارپوریشن محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر زمینداروں کو ایگری لون پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ خواتین کو زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کی تربیت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ انتہائی ہم ہے نوجوانوں اور خواتین کو اس طرف مائل کرنے کے لیے آگاہی کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

زمینداوں کو بلا سود قرضے دے کر ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیتون، زعفران سمیت دیگر نقد آور فصلات کی طرف توجہ دے کر زمیندار نہ صرف اپنی بلکہ ریاست کی معاشی حالت میں بہتری لانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت ہے کہ خواتین اور یوتھ کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں ایگری لون کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کریں گے۔ وزیر حکومت نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ریاست کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

اس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محکمہ زراعت نے آزادکشمیر میں زیتون کی کاشت سمیت پھلدار پودوں کے جو آرچرڈ لگوائے ہیں ان سے جلد لوگوں کو آمدن حاصل ہونا شروع ہو جائے گی۔ زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن سے فارمرز زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ زراعت ایک تربیتی پروگرام شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ریاست کو فروٹ پروڈکشن میں خود کفیل بنانے کے لیے کام کریں گے۔ کشمیر کی ریاست فروٹ پروڈکشن کے لیے مشہور تھی لیکن کچھ عرصے سے ہم نے اپنی زمینوں پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے جس کی وجہ سے زراعت کو نقصان ہوا ہے۔ اگر کسی کے پاس ایک کنال زمین بھی ہو تو وہ اس سے اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ نوجوان نسل کو زراعت کے شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565552

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں