پرووائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان کی زیر صدارت سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

8

ملتان ۔ 23 جون (اے پی پی):پرووائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی زیر صدارت سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا ۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں تمام فیکلٹی ممبران ،رجسٹرار ، خزانہ دار اور تمام افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرخندہ منصور مرحومہ کی شخصیت بے حد ہمہ جہت اور ہمہ گیر تھی

ان کے معاصر اساتذہ میں اس لحاظ سے ان کا کوئی ہم پایہ نہیں تھا، ڈاکٹر فرخندہ بڑوں کا بہت احترام اور توقیر کرتی تھیں ، وہ مختصر مدت کےلئے خواتین یونیورسٹی آئیں اور سب کے دلوں میں گھر کرگئیں ۔ رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی نے کہا کہ ڈاکٹر فرخندہ منصور کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، انہوں نے اپنی پوری زندگی علم کی تدریس میں گزاری ۔انہوں نے اپنی فیلڈ میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ خزانہ دار ڈاکٹر سارہ مصدق نے کہا کہ وہ ملازمین کے لئے نرم گوشہ کھتیں تھیں۔