پرویز خٹک کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے مثبت بیان کا خیر مقدم کرتے ہیںانجینئر امیر مقام

97
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

پشاور۔19نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دیرآیددرست آید،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے آخرکارپاک چین اقتصادی راہداری اوراسکی تکمیل سے حاصل ہونیوالے ثمرات کااعتراف کرہی لیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے شانگلہ تحصیل پورن اورماتونگ میںایک روزہ دورے کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی جانب سے 29اگست کی تقریرکی طرح سی پیک کو پورے خطے کی ترقی کیلئے کلیدی کرداراداکرنے کے بیان کاخیرمقدم کرتے ہیںمگراللہ کرے کہ وہ اپنے الفاظ واپس نہ لیںاوران پرقائم رہیں