34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ ، پی ٹی وی نے ایشال...

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ ، پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل نے غنی گلاس کو شکست دے دی

- Advertisement -

راولپنڈی۔28جنوری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل نے غنی گلاس کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کو اننگز اور 88 رنز سے ہرا دیا۔ چار روزہ میچ کے تیسرے روز ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اذان اویس اور عبدالواحد کی کوششیں بھی اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکیں۔

عبدالواحد نے 86 اور اذان اویس نے 82 رنز بنائے ۔ فیصل اکرم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کی پہلی اننگز 164 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں پر 531 رنز بنائے تھے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں او جی ڈی سی ایل نے غنی گلاس کے خلاف 52 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ کے تیسرے روز او جی ڈی سی ایل اپنی دوسری اننگز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سمیر ثاقب 83 ، عبدالرحمان مزمل 57 اور عادل امین 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ ثمین گل اور مامون ریاض نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ۔ پہلی اننگز میں 65 رنز کی برتری کی بدولت غنی گلاس کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 149 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شرجیل خان 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد حذیفہ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں جاری میچ میں ایس این جی پی ایل دوسری اننگز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سیف اللہ بنگش 62 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ محمد قیصر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 54 رنز کی برتری کی بدولت ایس این جی پی ایل نے کے آر ایل کو جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کے آر ایل نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے۔

نصیر اللہ 11 اور شارون سراج 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز واپڈا کی ٹیم دوسری اننگز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ خالد عثمان 78 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ایمل خان اور زاہد محمود نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک کو پہلی اننگز میں 97 رنز کی برتری کی بدولت جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف ملا ہے۔ وہ اپنی دوسری اننگز (کل) بدھ کوشروع کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں