اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پسماندگی کا خاتمہ اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی اوالین تر جیحا ت میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے اور گزشتہ ساڑھے تین سالوںمیںدہشت گردی کی عفریت اور توانائی کی کمی جیسے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میںکئی بڑے تر قیاتی منصوبے شروع کیے گے ہیںجن کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو راولپنڈی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48846