پشاور ، ریسکیو 1122سروسز کا جائزہ اجلاس، مکمل سروسز کی بروقت فراہمی کاجائزہ لیا گیا

186

پشاور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرخیبر انجینئر بریال مختیار کی زیر صدارت ریسکیو 1122سروسز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ریسکیو 1122 خیبر سروسز کی کارکردگی جس میں روزمرہ ایمرجنسز،گاڑیوں کی بروقت مرمت، تیل کی فراہمی ،اہلکاروں کی حاضری ،ڈسپلن، ریفرل ایمبولینس سروس، رسپانس ٹائم،ٹریننگ اور آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ مکمل سروسز کی بروقت فراہمی کاجائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنےکہا کہ ضلع خیبر میں کسی قسم کی سروسز فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریسکیو 1122 سروسز پر عوام کا اعتماد بحال ہے لہٰذا ہر آفیسراور اہلکار ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ۔