پشاور ایس ایس پی آپریشنز کا 7 محرم الحرام کے ماتمی جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر کا دورہ

29

پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):پشاور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے7 محرم الحرام کے ماتمی جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی محمد عتیق شاہ اور ایس پی کینٹ اعتزاز عارف بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کیمروں کے ذریعے بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی محمد عتیق شاہ نے مرکزی ماتمی جلوس کے روٹس اور سکیورٹی کے بارے میں ایس ایس پی آپریشنز کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے امام بارگاہوں، مساجد اور اہم جگہوں کا معائنہ کرکے پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ ماتمی جلوس کے تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے ذریعے مسلسل سویپنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے زریعے تمام روٹس کی نگرانی جاری ہے اور سکیورٹی پلان کے مطابق ماتمی جلوس کو تھری لہر سکیورٹی فراہم کردی گئی ہےجبکہ جلوس کے فرنٹ و رئیر پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کرنے کیساتھ ساتھ جیمرز بھی لگائیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق لیڈیز پولیس، سپیشل برانچ، ڈی ایس پی، جدید اسلحہ سے لیس یونٹ اور دیگر تمام یونٹس کے افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ اور امن کے قیام کیلئے تمام تر مسائل بروئے کار لا رہی ہے۔