پشاور تھانہ گلبہار پولیس کی کارروائی، خطرناک سنیچر پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

112

پشاور۔ 06 جون (اے پی پی):پشاور پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ قادر آباد نہر کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھے کی اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل سوار رکنے کی بجائے فرار ہونے لگے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر باارادہ قتل فائرنگ کی۔پولیس ٹیم نے تعاقب کرکے حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی جو کراس فائرنگ کے دوران کچھ فاصلے پر ایک ملزم کو زخمی حالت میں قابو کرلیا، جس کی شناخت صدام حسین ولد محمد عمر سکنہ شاہین مسلم ٹاؤن سے ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم خطرناک سنیچرز گینگ کا سرغنہ ہے جو مقدمہ علت 156 مورخہ 14.2.2019 جرم 382.411 تھانہ تہکال سمیت صوبہ پنجاب کے فیصل آباد پولیس کو بھی سنگین جرائم میں ملوث ہے جس کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزم نے فرار شدہ ملزم کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی گلبہار سرکل مختیار علی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔