پشاور دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پیرنور الحق قادری

83

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جامع مسجد پر حملہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے ۔

پشاور دھماکہ ہم آہنگی کی فضاء کو خراب کرنے کی ناکام سازش ہے۔خود کش دھماکے سے واضح ہو گیا کہ دشمن ابھی تاک میں ہے۔عبادت گاہ پر حملہ آور دشمن نے انسانیت سے عاری عمل کیاہے ۔کسی بھی مذہب کی تعلیمات ایسی گھناونی حرکت کی اجازت نہیں دیتیں۔