34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 252 افراد گرفتار

پشاور شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 252 افراد گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 08 اپریل (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون کے دوران رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں 252 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے 252 افراد کو گرفتار کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے اور خصوصاََ طلبا و طلبات اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے کی خاطر مختلف تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ دیگر مقامات پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا بھی ہے کیونکہ اچھی قوم کی پہچان ان کی بہترین ٹریفک نظام اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے سے ہی کرائی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579340

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں