پشاور میں بی آر ٹی کے سفر کے دوران جن لوگوں سے بات ہوئی وہ اس سروس سے خوش تھے، صدرڈاکٹر عارف علوی

54

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں بی آر ٹی کی سہولت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفر کے دوران جن لوگوں سے بات ہوئی وہ اس سروس سے خوش تھے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ اسکول اور کالج کے طلبا خاص طور پر 175000 لوگ روزانہ بی آر ٹی میں سفر کرتے ہیں جبکہ بسیں بڑھنے کے بعد اس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔ قبل ازیں صدر عارف علوی نےبی آر ٹی، پشاور میں سفر کیا۔ انہوں نے بس میں موجود افراد سے گفتگو بھی کی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے والے شہریوں نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔