پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

36

پشاور۔ 04 جولائی (اے پی پی):سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت پشاور میں 9اور 10محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

موبائل فون سروس آج (آٹھ محرم الحرام)نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی، جو یوم عاشور (اتوار)کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کو موثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔