پشاور پولیس لائنز نے مسجد میں دھماکے کے بعد ملبے سے مزید متاثرین کو نکال لیا ، ڈی جی خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس

234

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو 1122) ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے پشاور پولیس لائنز نے مسجد میں دھماکے کے بعد ملبے سے مزید متاثرین کو نکال لیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122نے سائنسی بنیادوں پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ملبے سے مزید متاثرین کو نکال دیا ہے اور انہیں ابتدائی مدد فراہم کرکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122پشاور کے مطابق گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو1122 نے ملبے تلے سے اب تک21 شہدا ء اور 1 زخمی کو نکالا ہے اور اب ریسکیو1122 کی جانب سے سرچ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہے۔