پشاور پولیس کارروائی ،مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

152
گرفتار

پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمختلف جرائم میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رورل اعجاز ابازئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملزمان ساجد، نیک محمد، احمداقبال، مجاہد، رحمت علی اور فرمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان شہرکے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں جوکہ غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار عدد پستول، ایک عدد ایم پی 5 اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔