23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور پولیس کی رواں سال کے دوران قتل، اقدام قتل میں ملوث...

پشاور پولیس کی رواں سال کے دوران قتل، اقدام قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں ، 1560ملوث ملزمان گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 29 اگست (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں سال کے دوران قتل، اقدام میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کے دوران اقدام قتل کے 578 مقدمات درج کرتےہوئے اس میں ملوث 1005ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار تمام ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد عدالت کی رو برو پیش کیا گیا۔پولیس کی جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق رواں سال میں جائیداد، مستورات، گھریلوں اور دیگر تنازعات کی بنا پر قتل کے 371 مقدمات درج ہوئے، جس میں ملوث 555 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

اسی طرح اقدام قتل کے 578 مقدمات درج ہوئے، جس میں ملوث 1005ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار تمام ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد عدالت کی رو برو پیش کرنے کے بعد جیل کی سلاخوں کی پیچھے دھکیل دیا گیاہے۔

- Advertisement -

اسی طرح رواں سال کے دوران *سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کامیاب کارروائیاں کی گئیں ہیں، جس کے دوران ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر سمیت مختلف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 4965 مقدمات درج کئے گئے ہیں، جبکہ مقدمات میں ملوث 5269 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، ملزمان میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش سمیت دیگر جرائم پیشہ ملزمان بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے کلاشنکوف 456 عدد، کالاکوف 45 عدد، رائفل 543 عدد، شارٹ گن 283 عدد، ہینڈ گرنیڈ 26 عدد، پستول 5815 عدد، دو لاکھ 14ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

پولیس جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور سید اشفا ق انور نے جائیداد اور دیگر تنازعات کی بنا پر قتل، اقدام قتل کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے اور تنازعات کے فوری حل کے لئے پختون روایات کے مطابق جرگہ سسٹم کو مزید فعل کرنے کیلئے ڈی ار سی ممبران کا استعداد کار مزید بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ اس ضمن میں ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے،

دوسری جانب اسلحہ نمائش کے خلاف گرینڈ آپریشنز شروع کرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے، اس آپریشنز میں پکڑے جانے والے لائسنس یافتہ اسلحہ اور لائسنس کی تصدیق کرنے کیلئے محکمہ داخلہ سے رابطہ کیا جائے گا، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ باربار پکڑے جانے والا لائسنس یافتہ اسلحہ ضبط اور لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی،سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے کریک ڈاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں تمام تر دستیاب وسائل بروکار لاتے ہوئے ان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں اندرون شہر سمیت نواحی، متصل علاقوں، داخلی وخارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کو مزید تیز کرنے، ضلع بھر میں سٹی پٹرولنگ، ابابیل سکواڈ اور لوکل پولیس موبائل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383982

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں