25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور کے تھانہ چمکنی کے علاقے میں پولیس موبائل پر دھماکہ ،...

پشاور کے تھانہ چمکنی کے علاقے میں پولیس موبائل پر دھماکہ ، 2 اہلکار شہید، 3 افراد زخمی

- Advertisement -

پشاور۔ 11 مئی (اے پی پی):پشاور کے علاقے تھانہ چمکنی کی حدود میں مال مویشی منڈی کے قریب پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ رنگ روڈ نہر کے کنارے اس وقت ہوا جب پولیس کی گشت پر مامور موبائل وہاں موجود تھی۔ دھماکے میں میں سب انسپکٹر لییق زادہ خان اور کانسٹیبل عالمزیب موقع پر شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق دھماکے کے فوری بعد ریسکیو1122 کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں. ریسکیو1122 نے 2 شہدا اور 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595839

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں