پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک لئے

252

پشاور۔ 15 ستمبر (اے پی پی): پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک لئے۔ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ چیٹنگ کے خلاف دائر درخواستوں پر جمعہ کے روز سماعت ہوئی۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے لئے طلباء نے درخواست دائر کی تھی۔ دائرُدرخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 10 ستمبر کو ہونےوالے ایٹا میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ میں بے قاعدگی ہوئی اور بلو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے پرچہ آوٹ کیا گیا۔ عدالت معاملے کا نوٹس لیکر ٹیسٹ کالعدم قرار دے۔ دوران سماعت عدالت نے چیف سیکرٹری , ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے حکم امتناعی کے ذریعے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر آپ لوڈ نہ کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔