پشاور، انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں ماچس کی فیکٹری میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

110
پشاور، انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں ماچس کی فیکٹری میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور۔ 09 مارچ (اے پی پی):پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں ماچس کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق انڈسٹری اسٹیٹ حیات آباد میں غلام مصطفی نامی شخص کی اشرف ماچس کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 25 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے پوری فیکٹری کو نقصان سے بچا لیا گیا۔