32.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومضلعی خبریںپشاور، ایس پی ورسک کا چائینزانجنیئرزکی سکیورٹی انتظامات کے جائزہ بارے چائینزبیس...

پشاور، ایس پی ورسک کا چائینزانجنیئرزکی سکیورٹی انتظامات کے جائزہ بارے چائینزبیس کیمپ کا دورہ

- Advertisement -

پشاور۔ 17 مئی (اے پی پی):ایس پی ورسک ڈویژن سجاد حسین نے پشاورمیں مقیم چائینزانجنیئرزکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چائینز بیس کیمپ واپڈہ کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ترجمان ورسک پولیس کے مطابق اس موقع پرپولیس افسران نے ایس پی ورسک کوچائینزانجنیئرزکے لیے سکیورٹی بارے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، ایس پی ورسک نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ سکیورٹی کو مزید بہتراورموثربنانے کے لئے مزیداقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انھوں نے چائینزا نجنیئرزکےلئے لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائز لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں، انھوں نے دورہ کے دوران چائینزانجنیئرزسے بھی ملاقات کی اورسکیورٹی بارے آگاہی حاصل کی، جس پرچینی انجنیئرز نے ایس پی ورسک ڈویژن کا بہترین سکیورٹی انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598155

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں