پشاور۔ 12 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں غیر قانونی منی چینجرز اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران ایف آئی اے نے منگل کو مختلف شہروں سے ایک افغان شہری سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری رقم برآمد کر لی۔
ایف آئی اے خیبر پختونخوا کے مطابق مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں کے کارروبار کے خلاف کریک ڈائون بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ایبٹ آباد میں کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ ملوث ملزمان سے پاکستانی کرنسی 863000،قطری ریال 1090،سعودی ریال 500 اورامریکی ڈالر 300کے علاوہ ہنڈی والی رسیدیں اور رقم منتقلی میں استعمال ہونے والے موبائل فونز بھی برآمد کر لیے۔ ایف آئی اے نے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمے درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔