پشاور۔ 15 مارچ (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں شہری ترقی کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے کےلیے ڈائریکٹوریٹ آف اربن انفارمیٹکس قائم کر دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) میں ڈائریکٹوریٹ آف اربن انفارمیٹکس قائم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہری ترقی کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے اہم مقاصد میں زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنا اور شفافیت یقینی بنانا، جدید ڈیٹا اینالیٹکس سے منصوبہ بندی کو مؤثر بنانا، شہریوں کے لیے خدمات کو آسان اور تیز تر بنانا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سمارٹ سٹی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ یہ ڈائریکٹوریٹ پی ڈی اے کے تحت شہری ترقی کے منصوبوں کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرے گا جس سے پشاور کی ترقی میں ایک نیا باب رقم ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573019