35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، غیر معیاری و مضر صحت خوراک کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی...

پشاور، غیر معیاری و مضر صحت خوراک کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں

- Advertisement -

پشاور۔ 16 اپریل (اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں کاروائیاں کیں جسکے دوران ایک ہزار کلوگرام غیر معیاری کیچپ،868 پیکٹس جعلی مصالحہ جات 100 کاٹن غیر معیاری جوس پکڑ کر سرکاری تحویل میں لیا گیا۔

تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے چارسدہ میں غیر معیاری کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا جہاں سے ٹماٹر کے پیسٹ کے بغیر کیمیکلز سے تیار کردہ ایک ہزار کلوگرام سے زائد کیچپ برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیم سوات نے کبل کے علاقے میں م ایک ہول سیلر کی انسپکشن کی جس کیدوران 868 پیکٹس جعلی مصالحہ جات اور جعلی کھیر برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔مزید تفصیلات میں بتایا گیا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں واقع ایک گودام کی انسپکشن کے دوران 100 کارٹن غیر معیاری اور مضر صحت جوس پکڑ کر سرکاری تحویل میں لے لیا گیا جسے مضر صحت کلرز، فلیورز اور شکرین ملا کر ناقص فارمولے کے تحت تیار کیا جا رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ مضر صحت خوراک میں ملوث کاروباروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے عناصر کیخلاف کاروائی مزید تیز کی جائے گی۔وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582565

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں