پشاور، لاہوری گیٹ گا ڑی خانہ میں گھر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

91
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

پشاور۔ 29 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122پشاور نے لاہوری گیٹ گاڑی خانہ میں گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔ترجمان ریسکیو1122پشاورکے مطابق پشاورکے علاقہ لاہوری گیٹ گاڑی خانہ میں محمّد سلیم نامی شخص کے گھر کے تہہ خانے میں آگ بھڑک اٹھی ،واقعہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 2 فائر ویکلزبمعہ امدادی ٹیم نے جائے حادثہ پہنچ کر 55 منٹ میں آگ پرقابو پا لیا ۔

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے گھر کے مزید حصے کو نقصان سے بچا لیاگیا۔فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔