پشاور۔ 20 جنوری (اے پی پی):پشاورکےتھانہ یکہ توت کی حدود میں معمولی تکرار پر ایک شخص کوقتل کردیا گیا ۔تھانہ یکہ توت پولیس کے مطابق زبانی تکرار پر ملزمان سکندر اور مینہ گل کی فائرنگ سے عمران نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ یکہ توت پولیس نے موقع پر پہنچ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نےمقتول کے بھائی عرفان احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔