پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر میں اے سی کی گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، چار افراد زخمی

192
Rescue 1122 Faisalabad
Rescue 1122 Faisalabad

پشاور۔ 10 اگست (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقہ گیلانی ٹاؤن میں گھر میں اے سی کی گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکےکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین بچوں اور خاتون سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق گیس لیکیج کے باعث ہونے والےدھماکے میں ڈی جی خان سے آئی مہمان فیملی سےتعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق جبکہ 3بچوں اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، ذوالفقار جٹ نامی شخص اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اپنے رشتہ دار کلیم اللہ کے گھر میں آرام کر رہا تھا کہ اس اثناء میں اے سی کی گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 48سالہ ذوالفقار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی، 2بیٹیاں اور ایک بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے فوری طبی امداد فراہمی کے بعد برن سنٹر مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا۔