12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومضلعی خبریںپشاور،ایک ہی خاندان کے 5 افراد رکشہ سمیت غائب، عدالت کا حکام...

پشاور،ایک ہی خاندان کے 5 افراد رکشہ سمیت غائب، عدالت کا حکام سے جواب طلب

- Advertisement -

پشاور۔ 28 فروری (اے پی پی):چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد پشاور میں سفر کے دوران رکشہ سمیت غائب ہوگئے۔

گمشدہ افراد سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار وں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو پشاور سے رکشہ میں چارسدہ گئے جہاں رکشہ سمیت غائب ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رکشہ سمیت غائب ہونا ’مسنگ پرسن کیس نہیں، کوئی اور معاملہ لگتا ہے پولیس اسکا پتہ چلائے۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل،اٹارنی جنرل اور پولیس سے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567408

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں