23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور،صوبائی وزیر فضل حکیم خان کا مینگورہ شہر میں رمضان سپیشل تین...

پشاور،صوبائی وزیر فضل حکیم خان کا مینگورہ شہر میں رمضان سپیشل تین ہفتہ خصوصی صفائی مہم کا افتتاح

- Advertisement -

پشاور۔ 10 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا کے تحت مینگورہ شہر میں رمضان سپیشل تین ہفتہ خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔ صفائی مہم پر باقاعدہ عملی طور پر کام شروع کردیا گیا ہے،خصوصی صفائی مہم تین ہفتوں تک جاری رہے گی جس میں مینگورہ شہر کے مختلف این سیز اور وی سیز کے سرکاری املاک کی صفائی ستھرائی، نالوں اور سڑکوں کی صفائی، کوڑادانوں کو مخصوص مقامات پر رکھنے، فٹ پاتھوں اور سڑکوں کے کناروں کے صفائی کی جائے گی ۔اس موقع پر سٹی میئر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد جواد آصف، ویلج کونسل چیئرمینان رستم خان، حبیب اللہ، محمد رحمان سپین خان سمیت خلیل احمد، جنرل مینیجر ڈبلیو ایس ایس سی سوات آصف سلیم کے علاوہ صفائی عملہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔صفائی مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سختی سے ہدایت ہے کہ عوامی ایجنڈا کے تمام نکات پر عملی طور پر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد علاقے میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے لہذا عوام سے بھی درخواست ہے کہ صفائی کے عملے سے تعاون کریں اور گندگی کو کچرے دان میں ڈالیں، آپ کی مدد سے ہم اپنے علاقے کو صاف اور خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ لوکل بلدیاتی نمائندگان کے مشاورت سے کام کریں اور جس چیز کی بھی کمی پیشی یا ضرورت ہو تو میئر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان خدمت کیلئے موجود ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں