پشاور،مسجد میں لگی آگ پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے قابو پالیا

128
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):پشاورمیں ابدرہ روڈ نزد این سی ایس یونیورسٹی میں واقع مسجد میں لگنی والی آگ پرریسکیو1122کی امدادی ٹیم نےقابوپالیا۔

ترجمان ریسکیو1122پشاورکے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے فائرفائٹرزجائےحادثہ پہنچ کر پیشہ وارانہ طریقے سےآگ کو ایک جگہ تک محدود کر کے 30 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا، فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔آگ سے کوئی جان نقصان نہیں ہواہے۔