پشاور۔ 06 نومبر (اے پی پی):پشاور سمیت صوبہ بھر میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث پرائمری سکولز دوسرے روزبھی بند ہیں ۔ پرائمری سکول اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث صوبہ بھر میں پرائمری سکولوں کو تالے لگ گئے ہیں ۔
اساتذہ کے احتجاج کے باعث صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں آج دوسرے روز بھی درس و تدریس کا عمل مکمل طورپر معطل جبکہ بچوں کو گھروں کو واپس بھجوا دیا گیا ۔پرائمری سکول اساتذہ اپنے مطالبات کےحل کےلئےجناح پارک پشاور میں دھرنادے رہے ہیں ۔
صدرآل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن (اپٹا )عزیز اللہ کے مطابق جب تک اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاتا دھرنے میں بیٹھے رہیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبہ بھر میں 25ہزارسےزائدپرائمری سکولوںمیں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اورایک لاکھ سے زائد پرائمری ٹیچرز احتجاج پرہے۔