پشاورمیڈیکل کالج میں ماک ایمرجنسی ڈرل اور آگ بجھانے کی تربیت

69

پشاور۔ 04 مارچ (اے پی پی):پشاور میڈیکل کالج میں ہنگامی حالات کےلئے تیاری اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک ماک ایمرجنسی ڈرل اور اگ بجھانے کی تربیت کا انعقاد کیاگیا۔ڈرل کا آغاز سائرن کی آواز سے ہوا، جس پر طلبہ اور عملہ کالج کے لان میں جمع ہوئے، جہاں آگ بجھانے کے آلات رکھے گئے تھے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر سعید انور ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان نے ہنگامی تیاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔سیکیورٹی ڈائریکٹر نے مؤثر ہنگامی ردعمل کے لیے حفاظتی پروٹوکول کی وضاحت کی۔ شرکاء کو آگ بجھانے والے آلات کے عملی استعمال کی تربیت بھی دی گئی۔یہ ڈرل ہنگامی تیاری کو موثر بنانے میں معاون ثابت ہوئی، جس سے شرکاء کوہنگامی حالات میں مؤثر طریقے سے نمٹنے کی مہارت اور اعتماد حاصل ہوا۔