27.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشین بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سب انسپکٹر زین...

پشین بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سب انسپکٹر زین الدین ترین شہید،وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 06 مئی (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے پشین بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زین الدین ترین شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کےروز پشین کے علاقے بٹے زئی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر زین الدین کو شہید کردیا اور موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا،پولیس اور سکیورٹی فورسز نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے پشین بٹے زئی میں سب انسپکٹر زین الدین ترین کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے سپوت کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ شہید زین الدین کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، غم کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ لیویز فورس کی فوری اور کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے، 2 مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری امن کی جدوجہد کی بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن دشمنوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین مزید تنگ کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں