پلاسٹک مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 17.08 فیصد کا اضافہ

82

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پلاسٹک مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 17.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات کا حجم 302 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران 258 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔