اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران پلاسٹک میٹیریل کی ملکی برآمدات میں 60.04 فیصد کا واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران ایک لاکھ 82 ہزار 657 میٹرک ٹن پلاسٹک میٹیرل بر آمد کیا گیا جس کی مالیت 21ہزار 927 ملین روپے رہی جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی ملکی برآمدات 2 لاکھ 6 ہزار 421 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں جن کی کل مالیت 35 ہزار 92 ملین روپے تک بڑھ گئی۔