پلاسٹک کے منفی ماحولیاتی اور صحت پر اثرات کے موضوع پر سیمینار

71
پلاسٹک کے منفی ماحولیاتی اور صحت پر اثرات کے موضوع پر سیمینار

فیصل آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نے عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کی چھتری تلے”ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے منفی ماحولیاتی اور صحت پر اثرات” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار میں بڑے خوردہ فروشوں، پلاسٹک کے پروڈیوسرز،طلباء و میڈیا،سول سوسائٹی کی تنظیموں، سرکاری محکموں اور تاجروں سمیت مختلف شعبوں کے شرکاء نے شرکت کی۔ سیمینار میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر سید وقاص احمد،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈاکٹر سلمیٰ شاہد اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر طاہر شہزاد نے شرکاء کو سنگل یوز پلاسٹک کے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔

پروفیسرز نے پلاسٹک کے متبادل کے حوالے سے بھی سامعین کو تفصیل دی،اس موقع پر ڈ ائریکٹر محکمہ ماحولیات ڈاکٹر عنبر راحیل نے بھی خطاب کیا۔

ماحولیاتی تحفظ وموسمیاتی تبدیلی کا محکمہ عام لوگوں کو ہمارے ماحول اور صحت پر ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دے رہا ہے۔ ان کوششوں کے ذریعہ، مہم کا مقصد شہریوں میں احساس ذمہ داری کو فروغ دینا اور پائیدار طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔