پلاٹینم ہومز پولو کپ 2020ءڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا

90

لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتما م پلاٹینم ہومز پولو کپ 2020ءڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ریجاس ایفل ہائٹس کی ٹیم کو 10.5-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پلانٹیم ہومز کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک تھے۔ ان کے ساتھ پلانٹیم ہومز کے سی ای او قدیر اشفاق ، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل(ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری بابر محبوب اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈائمنڈ پینٹس اور ریجاس ایفل ہائٹس کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔ ڈائمنڈ پینٹس نے میچ ریجاس ایفل ہائٹس کو 10.5-5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ ثاقب خان خاکوانی نے چارگول سکور کیے۔ دوسری طرف ریجاس ایفل ہائٹس کی طرف سے راجہ ارسلان نجیب نے تین جبکہ لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اورفیصل شہزاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ¾ ملک نے انعامات تقسیم کیے۔