پمز سرکاری ہسپتال تھا اور رہے گا، پی ایم سی اور ایم ٹی آئی بل جلد سینیٹ میں پیش ہوگا، وفاقی وزیر صحت کی پمز میں گفتگو

125

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے عوام اور پاکستانی شہریوں کو مشکلات سے نکالا ہے ،پمز سرکاری ہسپتال تھا اور رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے ایک ایسی حکومت کو ختم کیا جس نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈالا ہوا تھا۔ پمز سرکاری ہسپتال تھا اور سرکاری ہسپتال ہی رہی گا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی حکومت ہے ۔ایک سرکاری ادارے کو پرائیویٹ کرنا غلط ہے انہوں نے کہا کہ وزارت صحت موجود ہے ، اس کے اپنے قوانین ہیں ۔ان قوانین کے ہوتے دوسرے قانون کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سب اداروں کو پرائیویٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پمز کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کا درجہ دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں اس وزارت کا کوئی وزیر نہیں تھا صرف معاون خصوصی تھے بلکہ عمران خان خود اس وزارت کے وزیر تھے انہوں نے کہا سارے ادارے آزاد کر دیئے تھے تو وزارت کو ختم کر دیتے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہش ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہوتا ہے۔ہم نے آتے ہی کہا کہ ہم ایم ٹی آئی کو ختم کریں گے ۔اور ہم نے یہ بل قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کرایا ہےاور پمز کے ملازمین کو سرکاری حیثیت دلوائیں گے ہمارا بنیادی مقصد آپ کو آزاد کرانا ہے۔

یونیورسٹی اپنا کام کرے گی اور ہسپتال اپنا کام کرے گا ۔ہم عوام کی مرضی اور مفاد کے خلاف نہیں جائیں گے۔اگر ایمانداری سے کام کرتے رہیں تو دین بھی اور دنیا بھی آپ کے لئے اور آپکی ہے اور ہم آپکی خدمت کریں گے جو ہمارا فرض ہے ۔ پی ایم سی اور ایم ٹی آئی بل جلد سینیٹ میں پیش ہوگا، کو فوری طور پر منظور کیا جائے ۔چیئرمین سینیٹ سے اپیل ہے کہ ان بلوں کو پاس کیا جائےکیونکہ 12 لاکھ بچے ذہنی کشمکش کا شکار ہیں۔پمز کے ملازمین کو یونیورسٹی الگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تو آپ کو آزاد کر رہے ہیں۔

بطور وفاقی وزیر یہ دونوں بل منظور کرنے کے لئے سینٹ میں موجود ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی وساطت سے میں چیئرمین سینیٹ سے گزارش کرتا ہوں ان بلوں کو فوری طور پر پاس کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پمز کے قانون میں ایک چیز کو شامل کیا ہے ۔جب ڈاکٹر 60سال کی عمر میں پہنچ جائیں گے تو ان کو تجربے کی بنیاد پر پے سکیل پر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے درو ازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔یہ عوامی حکومت ہے اور عوام کی فلاح کے لئے بنی ہے۔انہوں نے پمز ملازمین کہا کہ آپ سب یہ ہڑتال ختم کریں اور اپنا کام کریں۔اپ کے مسائل جلد حل ہوں گے۔