پمز میں قائم برن سینٹر ملک کا جدید ترین سہولیات سے آراستہ ادارہ ہے پروفیسر ڈاکٹر طارق اقبال

69

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں قائم برن سینٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طارق اقبال نے پمز برن سنٹر کو ملک کا جدید ترین سہولیات سے آراستہ ادارہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں برن سنٹرز کا قیام یقینی بنایا جائے۔ جمعرات کو ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں برن سینٹر کا قیام جولائی 2007ءمیں عمل میں لایا گیا