اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز(پمز )اسلام آباد کے ڈاکٹرز کی10 رکنی ٹیم اتوار کوشام کیلئے روانہ ہو گی۔ ترجمان قومی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلہ سے متاثرہ عوام کی خدمت کیلئے پمز ہسپتال سے ڈاکٹرز کی دس رکنی ٹیم ادویات کے ساتھ روانہ ہوچکی ہے ۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلہ کے باعث ترکیہ اور شام میں جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ شام روانہ ہونے والی ڈاکٹرزکی 10رکنی ٹیم شام میں زلزلے سے متاثرہ عوام کی خدمت کے جزبہ سے سرشار ہے۔